برسوں بعد سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک ساتھ جلوہ گر
مداحوں نے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا، ڈرامہ سیریل 'میرا نصیب' کی جوڑی نے انسٹاگرام پر دلکش تصویر شیئر کی۔

خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکار عدیل حسین کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
سائرہ یوسف نے سفید رنگ کی بغیر آستینوں والی شرٹ سبز رنگ کی پتلون کے ساتھ پہن رکھی ہے اور وہ ایک ادائے بے نیازی کے ساتھ ہنستے ہوئے عدیل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صدف کنول کی اپنی ساس کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل
صدف کنول کے ازدواجی زندگی کے اصولوں نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی
عدیل نے بھی نیلی شرٹ اور پتلون پہنی ہے اور وہ مسکراتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
کہتے ہیں کہ تصویریں بھی بولتی ہیں، دونوں اداکاروں کو نہایت خوش باش دیکھ کر انسٹاگرام صارفین نے انہیں شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
یاد رہے کہ عدیل حسین اور سائرہ یوسف نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘میرا نصیب’ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی اور ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔
کئی صارفین نے یہی بات یاد دلائی کہ آپ لوگوں کی جوڑی ‘میرا نصیب’ کے وقت سے سب سے اچھی ہے۔









