حکومت نے رمضان کے لیے 8 ارب 28 کروڑ کا ریلیف پیکج منظور کرلیا

پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی پر دی جائے گی جس کے لیے 4 ارب 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکچ  منظور کرلیا، رمضان میں 8 ارب 28 کروڑ کا ریلیف ملے گا، سب سے زیادہ سبسڈی گھی پر دی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے ریلیف کا بڑا فیصلہ آگیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان میں  یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف دینے کے لیے سبسڈی کی بڑی رقم منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فروری 2022 میں سیمنٹ کی فروخت میں 4.75 فیصد کمی ہوئی، رپورٹ

برائلر مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 100 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے۔ اقصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق رمضان پیکچ کے تحت 19 اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور گھی کے لیے 4 ارب 5 کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے پر 2 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔

رمضان پیکچ کے تحت چینی پر 75 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔ سیلہ چاول ایک کروڑ ، ٹوٹا چاول پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق دال چنا 3 کروڑ، دال مسور 3 کروڑ، سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

رمضان پیکچ کے تحت دیگر اشیاء پر 76 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔ گزشتہ سال رمضان میں وفاقی حکومت نے 7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کا رمضان پیکج دیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر