پاکستانی  خواتین کو وسائل ملیں تو مردوں کو پیچھے چھوڑ دیں ، شہزاد رائے

جب زندگی ٹرسٹ نے گورنمنٹ اسکولوں کو اپنی زیر نگرانی لینا شروع کیا تو یہ اتفاق تھا کہ وہ تمام اسکولز گرلز اسکولز تھے

پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے آٹھ مارچ کو عالمی سطح پر خواتین کےحقوق کیلئے منانے جانے والے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچیوں کو وسائل اور برابری میسر ہو تو یہ مردوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیں گی۔

شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ  جب زندگی ٹرسٹ نے گورنمنٹ اسکولوں کو اپنی زیر نگرانی لینا شروع کیا تو یہ اتفاق تھا کہ وہ تمام اسکولز گرلز اسکولز تھے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کا نغمہ، علامہ اقبال ، سر سید احمد اور دیگر سوشل میڈیا یوزر بن گئے

منی ایچر اسکلپچر آرٹسٹ نے شہزاد رائے کا شاندار مجسمہ بناڈالا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

لوگوں نے کہا کہ تعلیمی جن اسکولوں کی سرپرستی آپ نے لی ہے ان میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں تعلیم کے میدان میں تو بہت آگے جائیں گی لیکن اسپورٹس میں نام نہیں بنا سکیں گیں لیکن جب مجھے پہلی خبر ملی کہ شطرنچ کی انڈر 16 کی چیمپئن ہمارے زیرنگرانی لئے گئے اسکول فاطمہ جناح سے تعلق رکھنے والی بچی بنی ہے ۔

پھر ہمارے اسکول کی بچیوں نے  فٹبال میں بیسٹ پرائیوٹ اسکولز کو ہرانا شروع کیا ، پاکستان آرمی نیشنل فٹبال ٹیم میں ہماری بچی منتخب ہوئی ، کرکٹ  میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ سے تعلق رکھنے والی بچی کو منتخب کیا ، زندگی ٹرسٹ کے زیرنگرانی چلنے والی اسکولوں میں سے اتنی اچیومنٹ کی خبریں آئیں کہ مجھے محسوس ہوا کہ تعلیمی شعبے کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ  جات میں یہ بچیاں اپنا نام پیدا کررہی ہیں اگر ان بچیوں کو تمام وسائل مسیر ہوں تو یہ مردوں کو بہت پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر