یشما گل کی نئی فلم کا پوسٹر جاری
ٹروتھ اینڈ ڈیئر نامی فلم محسن طلعت نے بنائی ہے، یشما کے ساتھ زین بیگ نے اداکاری کی ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کردیا۔

چلبلی اور نٹ کھٹ اداکارہ یشما گل نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، فلم میں ان کے ساتھ زین بیگ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
View this post on Instagram
یشما نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ لڑکے سوچا کہ وہ لڑکی کو بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے اور یہ اس کی زندگی کا واحد سچ نکلا۔
فلم کا نام ‘ٹروتھ اینڈ ڈیئر’ ہے، اس عنوان سے ہالی ووڈ میں کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔
‘ٹروتھ اینڈ ڈیئر’ کے ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں اور یہ See Prime کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔
پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یشما نے سرخ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے ساتھی اداکار زین بیگ سفید رنگ کا کوٹ پہنے ہوئے ہیں جس پر سیاہ رنگ سے پھول بوٹے بنے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یشما گل کی انسٹاگرام پوسٹ پر پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی کمنٹ کیا اور یشما کی تعریف کی۔










