آمنہ الیاس نے خواتین کو موبائل فون سے تشبیہ دے دی
انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کو بیڈ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کا کہنا ہے کہ خواتین موبائل فون کی طرح ہوتی ہیں لوگ ان سے بات کرنا پسند کرتے ہیں لیکن ایک غلط بٹن دبانے سے رابطہ کال کی طرح منقطع ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بے باک اور اکثر نیم عریاں لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نےسماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کو بیڈ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میری نزاکت پھولوں جیسے نہیں بلکہ تباہ کن بم جیسی ہے ،آمنہ الیاس
آمنہ الیاس کی نیم عریاں تصویر، مداحوں کی شدید تنقید
View this post on Instagram
تصویر کےساتھ کیپشن میں انھوں نے خواتین کو موبائل فون سےتشبیہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ خواتین موبائل فون کی طرح ہیں ، لوگ ان سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک زرا سی غلطی تعلق کے اختتام کی وجہ بنتی ہے جیسے موبائل فون پر کال کے دوران غلط بٹن سے کال منقطع ہوجاتی ہے ویسے ہیں ایک زرا سی غلطی خواتین کےساتھ تعلقات کے اختتام کی وجہ بنتی ہے ۔









