کبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ پر بنایا گیا خوبصورت فن پارہ شیئر کردیا

حرا عطا کے فن پارے میں ایک پیغام ہے کہ ’’عورت کے لیے اس مرد سے زیادہ کوئی پرکشش  نہیں ہے جو ہر عورت کا یکساں احترام کرتا ہے۔‘‘

ڈرامہ سیریل سنگ ماہ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے اسکی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈرامے میں عاطف اسلم کے کردار کا ہر کوئی  معترف ہے۔اداکارہ کبریٰ خان نے گزشتہ روز ڈرامے کے ایک منظر پر مبنی آرٹ ورک انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں نہایت خوبصورت پیغام بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بڑھتی عمر کو قبول کرتی ہوں، عدم تحفظ کا شکار نہیں، ملائکہ اروڑا

اداکار گوہر رشید نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

کبریٰ خان نے آرٹ ورک کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ خوبصورت ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

حرا عطا کے فن پارے میں ایک پیغام ہے کہ ’’عورت کے لیے اس مرد سے زیادہ کوئی پرکشش  نہیں ہے جو ہر عورت کا یکساں احترام کرتا ہے۔‘‘

ہم ٹی وی کا ڈرامہ سیریل سنگ  ماہ مصطفیٰ آفریدی نے لکھا ہے جس کے ہدایت کار سیف حسن ہیں۔ڈرامے میں پشتون خاندان کی کہانی پیش کی گئی ہے۔ یہ ڈرامہ  ایک سہ رخی سیریز کا حصہ ہے جس میں سنگ مر مر بھی شامل ہے جسے 3 سال  پہلے نشر کیا گیا تھا۔ سنگ ماہ اس سیریز کا دوسرا ڈرامہ ہے  جس کے بعد سنگ  سیاہ نشر ہوگا ۔
20 اداکاروں پر مشتمل کاسٹ میں نعمان اعجاز، کبریٰ خان، میکال ذوالفقار، ثانیہ سعید، عاطف اسلم ، زاویار نعمان، ہانیہ عامر سمیتب ڑے بڑے نام شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر