کراچی ٹیسٹ: عثمان خواجہ کی سنچری ،آسٹریلیا نے 3وکٹوں پر251رنز بنالیے

فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، مارنوس لبوشانے کو ساجد خان کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہوئے

 آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر3 وکٹوں کے نقصان پر251رنز بنالیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ کا پہلا دن آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا ۔آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے شاندار سنچری جبکہ اسٹیون اسمتھ نے  نصف سنچری اسکور کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی مداح کی آسٹریلوی کھلاڑی سے کافی کی فرمائش

16 سالہ احسن رمضان نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

نیشنل اسٹیڈم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل اسٹارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔آسٹریلوی بلے  بازوں نے اننگز کا شاندار آغاز کیا  ۔ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے پہلے وکٹ کی شراکت میں 82 رنز جوڑے تاہم  فلیٹ بیٹنگ وکٹ پر بھی ڈیوڈ وانر بدقسمت ثابت ہوئے اور فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔انہوں نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 48گیندوں پر 36رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ صرف 10 رنز کے فرق سے اس وقت گری  جب ڈیوڈ وارنر کے بعد کریز سنبھالنے والے مارنوس لبوشانے  غیر ضروری رن بنانے کی جلدی میں  ساجد خان کی شاندار تھرو کا شکار بن گئے۔

جس کے بعد عثمان خواجہ اور اسٹیون اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 159 رنز بنائے البتہ  پہلے دن کے اختتام کچھ دیر قبل 86 ویں اوور کی  5 ویں گیند پر اسٹیون اسمتھ حسن علی کا شکار بن گئے۔حسن علی کی باہر جاتی ہوئی  گیندکے بلے کے کنارے کو چھوتی ہوئی سیکنڈ سلپ کی جانب گئی  جسے وہاں کھڑے فہیم اشرف  نے شاندار انداز میں ایک ہاتھ سے دبوچ لیا۔

پاکستان کی جانب  فہیم اشرف اور حسن علی ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ اور نیتھ لیون  کریز پر موجود تھے ۔ عثمان خواجہ  نے 13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 266گیندوں کا سامنا کرکے 127رنز بناچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان  ٹیم نے کراچی ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں افتخار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر