اداکارہ عرفی جاوید کی نیم برہنہ تصاویر ، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
گذشتہ روز ممبئی کے مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے عرفی جاوید کی چند تصاویر شیئر کیں

عریانیت پھیلانے کے الزامات کا سامان کرنے اور بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) سے شہرت حاصل کرنےو الی سوشل میڈیا سینسیشن بنی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عریاں لباس زیب تک کرنے پر شدیدتنقید کی زد میں ہیں۔
عرفی جاوید ایک بارپھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ، گذشتہ روز ممبئی کے مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے عرفی جاوید کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انھوں نے کپڑوں کی جگہ زیورات سے مزین زنجیروں کو بطور لباس استعمال کرنے کی کوشش کی ، زنجیروں میں گلابی اور نیلے رنگ کے زیورات کااستعمال کیا گیا تھا جبکہ اداکارہ نے جو سیاہ رنگ کا اسکرٹ پہنا تھا وہ بھی انتہائی غیر مناسب تھا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی اداکارہ ملیریا میں مبتلا
شیئر کردہ تصاویر پر چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا جن میں سے اکثریت نے ادکارہ کے بے ہودہ لباس پر سخت تنقید کی ، ایک صارف نے لکھا کہ اس بیچاری کو مشہور ہونے کیلئے اس طرح کے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ ایک صارف نے انتہائی چبھتے ہوئے لہجےمیں لکھا کہ اس کی نا تو شکل اچھی ہے اور نا ہی اس کی حرکتیں اچھی ہیں مشہور ہونے کے لئے سستی حرکتیں کرتی ہے ۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید اس سے قبل بھی انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کرنے کے الزام میں شدید تنقید کا شکار رہیں ہیں تاہم انھوں نے تنقید کرنے والوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری زندگی ہے جس کو میں اپنے انداز سے گزارنا چاہتی ہوں مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے بارے میں کیا رائے قائم کرتا ہے ۔









