ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑیں
معروف ٹک ٹاکر کا کہنا ہے مستقبل کے وزیراعظم کا مذاق اڑانے والے اعلیٰ عہدیداروں کو شرم آنی چاہیے۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا اگلا وزیراعظم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ ” زبان کسی کی بھی پھسل سکتی ہے اگر بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی ہے تو یہ ایک فطری سے بات ہے اس پر کسی کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عرفی جاوید کی نیم برہنہ تصاویر ، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
بڑھتی عمر کو قبول کرتی ہوں، عدم تحفظ کا شکار نہیں، ملائکہ اروڑا
بلاول بھٹو زرداری کے بیان "کانپیں ٹانگ رہی ہیں” کا حوالہ دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا ہے کہ "میں بلاول بھٹو زرداری کو پسند کرتی ہیں، کسی کی بھی زبان پھسل سکتی ہے، یہ کوئی بڑی بات نہیں۔”
View this post on Instagram
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مزید کہا ہے کہ "اچھی اردو بولنے کا دعویٰ کوئی نہیں کر سکتا، میرے خیال میں ہر عمر میں غلطیاں ہوتی ہیں۔ بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ہیں۔ انسان وقت کے ساتھ سیکھتا ہے اور بلاول بھی سیکھ رہا ہے۔”
حریم شاہ نے کہا ہے کہ ” میرے خیال میں بلاول بھٹو کا اردو بولنے کا انداز منفرد اور مختلف ہے۔ ہمیں خوشی ہونی چاہیے کہ نوجوان اور خوبصورت آدمی بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں آگے آرہا ہے۔ ان شاء اللہ مستقبل میں بلاول پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔
حریم شاہ نے کہا کہ "بلاول بھٹو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو ایک معصوم نوجوان کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ میں سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑائیں۔”