ہانیہ عامر کے بعد نازش جہانگیر بھی مہاسوں پر تنقید پر بھڑک گئیں

آپ کے چہرے  مہاسے ہیں ' پھر اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا میں انسان نہیں ہوں ؟۔

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر  نے اپنے چہرے پر موجود ‘تل’ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب د یتے ہوئےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘آپ کے چہرے  مہاسے ہیں ‘ پھر اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا میں انسان نہیں ہوں ؟۔

سماجی رابطوں کی ویڈیو زاینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراداکارہ نے لوگوں کی جانب سے اکثر پوچھے جانےوالے ناپسندیدہ سوالات کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ عام طوپر مہاسے اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب آپ کے خلیے مردہ جلد  سے جڑجاتے ہیں  جو وائٹ ہیڈز ،بلیک ہیڈز یا دانوں کا سبب بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ہانیہ عامر کا ناقدین کے نام کھلا خط

اداکارہ ہانیہ عامر کی عجیب و غریب پوسٹ پر مداح تجسس کا شکار

چہرے کے مہاسوں کے حوالے سے اداکارہ نازش جہانگیر سے قبل  اداکارہ سائرہ یوسف ،ہانیہ عامر اور علیزے شاہ بھی کھل کر بات کرچکی ہیں  جو اکثر مہاسوں کی وجہ سے لوگو کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں ، اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام  اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی  جس میں انھوں نے اپنے چہرے کے مہاسوں کے حوالے سے بات کی تھی۔

انھوں نے بتایاکہ وہ گذشتہ دو مہینوں سے مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں  اور اس کی وجہ سے وہ دن رات غم کا شکار رہی تھی،  کافی وقت اس اذیت میں گزارنے کے بعد انھیں ایک ماہر جلدی امراض ملا جس کے بعد وہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اپنی پوسٹ میں انھوں نے ناراضگی کا اظہا کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں سے پوچھا کہ   کیا کسی کی جلد اس کی شخصیت کو تعریف ہوتی ہے ؟ خوبصورتی  کے یہ معیار کس نے بنائے ہیں  رنگ کا گورا ہونا اور جلد کا صاف ہونا کیا خوبصورتی کی ضمانت  ہے ؟۔

اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیا محض اس وجہ سے کہ وہ ایک ادکارہ ہیں تو اس کا مطلب  ہرگز بھی یہ نہیں ہے کہ ان کو عام انسانوں کی طرح زندگی کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر