پنجاب کے یوم ثقافت کے موقع پر الحمراء آرٹس کونسل میں رنگا تقریب کا انعقاد
ثقافتی پروگرام میں فوک گلوکار فضل جٹ، صائمہ جہاں، ساجدہ میمونہ نے روایتی موسیقی بھی پیش کی۔
پنجاب کے یوم ثقافت کے موقع پر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء آرٹس کونسل میں پنجاب کلچر ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے شرکت کی جبکہ ڈی جی پی آر ثمن رائے، فنکاروں ادیبوں سمیت اعلی ادبی و ثقافتی شخصیات اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان اتنی فٹ کیسے ہیں ، ویڈیو منظر عام پر آگئی
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑیں
پروگرام میں پنجاب کی مختلف ثقافتوں کے رنگ پیش کیے گئے ، ان ثقافتی تقریبات میں لڈی، بھنگڑا، ڈھول کی تھاپ پر رقص، لوک گیت، ہیر گائیکی، صوفی رقص، ٹپے ماہیے، شادی بیاہ کے گیت، بانسری شہنائی پرفارمنس، دستکاری کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی کے ہمراہ مختلف سٹالرز دیکھے اور پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار پنجاب کے کونے کونے کے ثقافتی حسن کو اجاگر کرنے میں خصوصی اقدام کر رہے ہیں، صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو پنجاب کے ثقافتی دن کو منانے کے لئے بھرپور تگ و دوکی ٗجو رنگ لائی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے پنجاب کے ثقافتی دن کے موقع پر الحمراء آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
معروف فوک گلوکار سائیں ظہور کی پرفارمینس، گدا، لڈی، بھنگڑا کی پرفارمینس پیش کی۔ دوسری طرف شاہد عباس نے میاں محمد بخش کا کلام پیش کیا۔ شاہد لوہار نے ڈھول کی تھاپ پر جوگنی پیش کی، تقریب میں پگڑی، لاچہ، کھسہ، شلوار قمیض میں ملبوس اداکار پروگرام کا وقار بنے۔ ڈھول کی تھاپ پروایتی رقص بھنگڑا، ہیر، ماہیے ٹپے، روایتی کھانے اور اسٹالز کی حاضرین نے خوب پسند کیا۔
ثقافتی پروگرام میں فوک گلوکار فضل جٹ، صائمہ جہاں، ساجدہ میمونہ نے روایتی موسیقی بھی پیش کی۔









