بھارتی سفارتخانہ او آئی سی کانفرنس سبوتاژ کرنیکی کوشش کر رہا ہے، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے آج صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے دعوت نامے بھیجے جاچکے، مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد میں قائم بھارتی سفارتخانے پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجلاس پاکستان کیلیے اعزاز ہے، دعوت نامے بھیجے جاچکے ہیں، اس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا مقصد وزیراعظم کو ہٹانا نہیں، ذرائع

سندھ کی حکمران پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں براجمان پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ

ان کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جو وزیراعظم قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں، جلسہ کرکے وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ چوں چوں کا مربہ ہے، اپوزیشن صرف عمران خان کو ہٹانے پر متفق ہے، اس کے علاوہ کسی معاملے پر اس میں اتفاق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کیلیے اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں تو وفاقی دارالحکومت میں دھرنے دینے کی کیا ضرورت ہے؟

تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی و قانونی طریقے سے کیا جائے گا، اراکین کو دھمکیاں دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

اپوزیشن میں نااتفاقی کی مثال دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا چاہے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف یہ اتحاد غیر فطری ہے جو کہ وقتی بلبلہ کی طرح ثابت ہوگا۔

متعلقہ تحاریر