ایکنک اجلاس، کراچی سرکلر ریلوے اور تھر کینال پراجیکٹ منظور
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے براہ راست بھرتی کیے گئے عملے کی تنخواہوں پر بھی نظرثانی کیا گیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں میں براہ راست بھرتی کئے گئے عملے کیلئے نظرثانی شدہ تنخواہوں کے پیکجز کی سمری پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایکنک نے پروجیکٹ پے اسکیل کو 75 فیصد کی شرح سے بڑھانے کی منظوری دے دی، پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی موثر میڈیا مہم چلانے کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام سے حکومت کو نقصان
اسٹاک مارکیٹ میں نیا ٹریڈنگ سسٹم واپس آئے گا،ایم ڈی فرخ خان
زرعی کاروبار کی ترقی اور روزگار کے فروغ اور دیہی گھرانوں کی آمدنی میں بہتری کی سمری کو بھی منظور کرلیا گیا ہے۔
منصوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام 35 اضلاع میں 30 ارب 26 کروڑ روپے کی رقم سے شروع کیا جائے گا، یہ منصوبہ 2022ء سے 2029ء تک بیرونی اعانت سے مکمل کیا جائے گا۔
ایکنک اجلاس میں گریٹر تھل کینال پراجیکٹ (فیز-II) 383 ارب سے مکمل کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید اربن ریلوے کے طور پر کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی گئی ہے جو کہ تین سال میں 201 ارب سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
پروجیکٹ کے تحت 43 کلومیٹر کے ڈوئل ٹریک اربن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر کی جائے گی۔
کراچی سرکلر ریلوے مینجمنٹ کمپنی اس منصوبے کی تکمیل، آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔









