وزیر خزانہ کی اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکس مراعات دینے کی یقین دہانی

شوکت ترین نے پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کو کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لئے اپنے تعاون کی یقین دھانی کرادی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کو کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لئے اپنے تعاون کی یقین دھانی کرا دی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین سے پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین زاہد لطیف خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، جمعہ کو جواب متوقع، وزیر خزانہ

ایکنک اجلاس، کراچی سرکلر ریلوے اور تھر کینال پراجیکٹ منظور

اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری اور اداروں کی ان لسٹنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

وفد نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے بعض مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا ، وفد نے وزیر خزانہ سے ان مسائل کے حل کے لئے حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔

پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری اور ٹیکس مراعات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفد کو ان کے مسائل کے حل اور پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لئے اپنے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ تحاریر