سلیم صافی لیگی رہنماؤں کی کرپشن پر خاموش، ٹوئٹر صارف کا شکوہ
صحافی اور اینکرپرسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کے مذہبی بیانات اور آصف زرداری کے کرپشن کیخلاف بیانات کو ایک جیسا قرار دیا۔

اینکرپرسن اور کالم نگار سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ‘ریاست مدینہ’ اور مذہب کا نام استعمال کرنے کو آصف زرداری کی کرپشن سے تشبیہ دی ہے۔
عمران خان کی طرف سے "ریاست مدینہ” کا نام لینا اور مذہب کا نام استعمال کرنا ایسا ہے جیسے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دعویٰ کریں کہ وہ کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 16, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ‘ریاست مدینہ’ کا نام لینا اور مذہب کا نام استعمال کرنا ایسا ہے جیسے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دعویٰ کریں کہ وہ کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
سلیم صافی کی اس ٹویٹ پر ایک ٹوئٹر صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام رہنما جان لیں کہ سلیم صافی جانبدار ہیں۔

فتح نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سلیم صافی کبھی پانامہ پیپرز، پینڈورا پیپرز اور سوئس سیکرٹس پر کوئی بات نہیں کی۔
ان تینوں کیسز میں پیپلزپارٹی کے کسی رہنما کا نام نہیں لیکن مریم نواز کا نام ضرور ہے۔
ٹوئٹر صارف نے یہ نشاندہی کرنے کی کوشش کی کہ سلیم صافی اربوں روپے کے کیسز میں ملوث لیگی رہنماؤں کے خلاف بات کرنے سے گریزاں ہیں۔
لیکن وہ بہت آسانی سے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں۔









