اپوزیشن نے”ووٹ کو عزت دو“ کا بیانیہ سندھ ہاؤس میں دفن کردیا
حکومت کے 24ایم این ایز اپوزیشن کی جھولی میں آگرے، سندھ ہاؤس ارکان کی خرید و فروخت کا مرکز بن گیا،نوازشریف اور مریم نواز نے ووٹ کو عزت ملتے دیکھ کر چپ سادھ لی
اپوزیشن نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سندھ ہاؤس میں دفن کردیا۔حکمراں جماعت تحریک انصاف کے کم ازکم 24 ارکان اسمبلی اپوزیشن کی جھولی میں آگرے اور سندھ ہاؤس میں پناہ گزین ہیں۔
نوازشریف اور مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کوعزت ملتے ہوئے دیکھ کر خاموشی اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے 24 ارکان منحرف ، حکومت پھر بھی ہار ماننے کو تیار نہیں
شیخ رشید کا وزیراعظم کو سندھ میں گورنرراج لگانے کا مشورہ
وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیراطلاعات گزشتہ کئی روز سے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں حکومتی ارکان قومی اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام عائد کررہے تھے۔
اسی دوران بدھ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرو میں دعویٰ کیا تھا کہ 10 یا 12 بندے ایسے ہیں جو ہمیں بھی ملے تھے، اب ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں، مل نہیں رہے، ہمیں پتہ چل گیا ہےکہ وہ کہاں پر ہیں، وہ بندے اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، حکومت کو ان سے زیادہ پریشانی ہے۔
نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ماتحت ادارے کے ذریعے گزشتہ روز سندھ ہاؤس میں جاری سرگرمیوں کے وڈیو ثبوت حاصل کرلیے تھے جس کی اطلاع اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچی تو انہوں نے پیشگی اقدام کرتے ہوئے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر کے ذریعے حکومت سے پہلے ہی اس خبر کو بریک کروادیا جس کے بعد تمام ٹی وی چینلز پر حکومت کے باغی ارکان سامنے آگئے۔
حکومت الزام عائد کررہی ہے کہ حکومتی ایم این ایز نے اپنے ضمیر کا سودا کرنے کیلیے 18 ، 18 کروڑ روپے وصول کیے ہیں تاہم متعلقہ ایم این ایز ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے حیرت انگیز طور پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کا ملیا میٹ ہونا ہی نوازشریف اور مریم نواز کی خاموشی اصل وجہ ہے۔