ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود
ملک میں پٹرول کا24، ڈیزل کا28 اور جیٹ فیول کا 19دن کاذخیرہ موجود ہے، گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلیے آئندہ ماہ فرنس آئل کے 2 کارگو بھی درآمد کیے جائیں گے، انڈسٹری ذرائع
انڈسٹری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجودہیں۔
گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلیے آئندہ ماہ فرنس آئل کے 2 کارگو بھی درآمد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دستک دینے لگی
سال 2021، پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ 5 لاکھ 58 ہزار میٹرک ٹن ہے جو کہ ملک کی 24 روز کی ضروریات پورا کرنے کے لئے کافی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کے ذخائر 5 لاکھ 38 ہزار میٹرک ٹن ہیں جو کہ 28 روز کے لئے کافی ہیں جبکہ جیٹ فیول کا ذخیرہ 29 ہزار میٹرک ٹن ہے جو 19 روز کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق گرمیوں میں لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کی خاطر پی ایس او 65، 65 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کے دو کارگو بھی درآمد کرے گا۔