ایس ایس یو کے سربراہ مقصود میمن نے اپنا تبادلہ عدالت سے رکوایا
وفاقی وزیر علی زیدی نے ایس ایس یو سندھ کے ڈی آئی جی مقصود میمن کو معطل کرکے فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

سندھ پولیس کے اسپیل سیکیورٹی یونٹ کے ڈی آئی جی مقصود میمن نے اپنا تبادلہ عدالت سے رکوایا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے ایس ایس یو سندھ کے ڈی آئی جی کو فوری معطل کرکے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس نے ایس ایس یو کے ڈی آئی جی کو 5 فروری کو شوکاز جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے 24 ارکان منحرف ، حکومت پھر بھی ہار ماننے کو تیار نہیں
اپوزیشن نے”ووٹ کو عزت دو“ کا بیانیہ سندھ ہاؤس میں دفن کردیا
ایس ایس یو کے سربراہ نے اپنے تبادلے کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کردیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر کے حکم امتناع حاصل کیا تھا ۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ کر مقصود میمن کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔علی زیدی نے لکھا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے،ڈی آئی جی ایس ایس یو سندھ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔انکوائری کی حتمی رپورٹ آنے تک ڈی آئی جی مقصود میمن کو معطل رکھا جائے۔









