ہاشی گروپ آف کمپنیز کے دو سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ جشن

چیئرمین ہاشی جی او سی نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیم ممبرز میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کیے، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنیکا عزم۔

ہاشی گروپ آف کمپنیز نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنے دوسرے سال کی کامیاب تکمیل کا جشن بھرپور طریقے سے منایا، رنگارنگ تقریب میں سرمایہ کار، اسٹیک ہولڈرز اور ٹیم کے ارکان نے حصہ لیا۔

تقریب میں سال 2021ء کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیم ممبران میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

این ایل سی نے گزشتہ سال اب تک کا سب سے زیادہ5.7ارب روپے کامنافع کمایا

رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں6.1کا اضافہ ریکارڈ

چیئرمین ہاشی گروپ آف کمپنیز سید ہاشم رضا نے کمپنی کے کامیاب منصوبوں پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے اہداف پورے کرنے والے ٹیم ممبرز میں میگا انعامات تقسیم کیے۔

رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ہاشم رضا نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس کو شفافیت اور اعتماد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بحالی سے سرمایہ کار بغیر کسی پریشانی کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے مستقبل کو ماحولیاتی ضروریات پر خصوصی توجہ کے ساتھ پیداواری ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کمپنی کے آغاز کے لئے ایک سنگ میل ہیں، دونوں پراجیکٹس تمام کنسٹرکشن پراجیکٹس میں اپنی ایک انفرادی حیثیت رکھتے ہیں۔

تقریب میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، ملازمین کو مراعات اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ تحاریر