وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی سیکورٹی پر بیک وقت 343 اہلکار تعینات
محکمہ داخلہ کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ شخصیات کی سیکورٹی پر سالانہ ایک ارب 30 کروڑ خرچ آتے ہیں۔
خیبر پختون خوا (کے پی کے) کے درویش صفت وزیراعلیٰ محمود خان کے سیکورٹی کیلئے بیک وقت 343 پولیس اہلکار تعینات ، صوبہ میں وی آئی پیز کی سیکورٹی پر ماہانہ لاگت 11 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔
محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے صوبہ کی اعلیٰ شخصیات کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لنڈی کوتل پولیس کے 107 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضری پر معطل
کچرے سے فن پارے تخلیق کرنے والے نسیم یوسفزئی سوات کی پہچان بن گئے
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں اہم شخصیات کی صرف سیکورٹی پر سالانہ ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی سیکورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہورہے ہیں۔
اس کے علاوہ گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان کی سیکورٹی پر 76 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ماہانہ اخراجات 26 لاکھ 60 ہزار روپے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزراء کی سیکورٹی پر 364 اہلکار تعینات ہیں اور ان کی سیکورٹی پر ماہانہ ایک کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔