پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق بات چیت چل رہی ہے، ترجمان آئی ایم ایف

جیری رائس کا کہنا ہے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے غذائی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یا انٹرنیشنل مانیٹری فند (آئی ایم ایف) کے ترجمان جیری رائس کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے ساتھ چھٹا جائرہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا تھا ، جبکہ قرضے کی نئی قسط اور پاکستان میں معاشی اصلاحات کے حوالے سے حکام سے بات چیت جاری ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کا کہنا تھا کہ چھٹے جائزہ اجلاس کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر جاری بھی ہوئے تھے، نئی قسط کی فراہم کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت سمت بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہم خواتین کو خودمختار بنانے پر کام کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

فروری 2022 میں برآمدات 100 ملین یومیہ تک پہنچ گئیں

جیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان کو  معاشی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہوگا، پاکستان کو معاشی اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو بیرونی چیلنجز کا زیادہ سامنا ہے، پاکستانی معیشت کے لیے تیل کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں چیلنج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے غذائی اشیا مہنگی ہوسکتی ہیں۔ تاہم غذائی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

متعلقہ تحاریر