سیالکوٹ گیریژن کے شیڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گولہ بارود کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن کے قریب قائم اسلحے کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں گورنر راج اور تحریک عدم اعتماد کی تاریخ

گلوکار علی ظفر کا نیا ترانہ ‘اللہ و اکبر’ سرکاری سطح پر لانچ

ترجمان آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے گودام میں لگنے والے آگ پر فوری قابو پالیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گودام میں لگنے والے آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر