فروری میں پانی سے 18.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
ملک میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے کہا ہے کہ فروری میں پانی سے 18.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق اس سارے عرصے میں کوئلے سے 31.70 فیصد فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کی معاشی کامیابیاں، ٹیکسز اور ہدف سے زیادہ محصولات میں اضافہ
ریکوڈک تنازعہ حل، حکومت اور بیرک گولڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
سی پی پی اے کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی ، فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں نیپرا 31 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبر آگئی ہے ، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، بجلی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا ، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 95 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔









