پی ٹی آئی کے حامیوں پر طنز، خاتون صارف کا بختاور بھٹو کو کرارا جواب

پی ٹی آئی کی حامی تمام لڑکیاں پشاور کیوں نہیں چلی جاتیں؟بختاور بھٹو، آپ اتنی مرعات یافتہ ہوکر بھی اتنی متعصب کیوں ہیں؟

چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ  بختاور بھٹو زرداری کو پی ٹی آئی کی حامی خواتین سوشل میڈیا صارفین پر طنز و تشنیع مہنگی پڑگئی۔

خاتون صارف نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بختاور بھٹو کو کرارا جواب دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کا ساتھ دینے کا اشارہ دے دیا

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، تمام راستے عدالتوں کو جارہے ہیں

بختاور بھٹو نے پی ٹی آئی کی حامی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی حامی تمام لڑکیاں پشاور کیوں نہیں چلی جاتیں اور پھر ٹویٹ کیوں نہیں کرتیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے کتنی ترقی کی؟

بختاور بھٹو کے ٹوئٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے  انعم سعید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھاکہ  میں گزشتہ 2 سال سے پشاور اور خیبرپختونخوا میں کام کر رہی ہوں ۔ میں پی ٹی آئی کی پرستارنہیں بلکہ پاکستانی  ہوں۔ کسی مخصوص صوبےیا شہر کا مذاق اڑانا آپ کی تنگ نظری   اور تعصب کو نمایاں کررہا ہے ۔انعم سعید نے بختاور بھٹو کو تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا  میں کارکردگی  کے حوالے سے اعداد و شمار بھی پیش کردیے۔

انعیم سعیدنے لکھا کہ  خیبرپختونخوا کے شہریوں کے پاس ایک سال سے زیادہ عرصے سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس ہے، ہیلتھ انشورنس سے استفادہ کرنے  والے صارفین کی مجموعی تعداد9 لاکھ 53 ہزار جن میں 4لاکھ 71 ہزار صارفین  مالی سال 22-2021 میں اس سے مستفید ہوچکے ہیں۔

انعیم سعید نے مزید لکھا کہ گزشتہ ماہ  کے پی کے میں دل کے 5 ہزارآپریشن، ایک لاکھ 2ہزار 443 ڈائلیسز،64 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور جگر کی پیوند کاری کے 3 کامیاب آپریشن ہوئے جبکہ 7لاکھ 30 ہزار افراد نے صحت کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  کے پی کے حکومت کا ایک بے مثال اقدام یہ ہے کہ اس حکومت نے مالی سال22-2021   کے پہلے ہی دن منظور شدہ جاری منصوبوں کے لیے 100فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے،مہمند ڈیم 2025 ، داسو ڈیم 2027 اور دیامیر بھاشا ڈیم 2028 تک مکمل ہو جائے گا۔

انعیم سعید نے لکھا کہ کے پی کے اپنے ذرائع آمدن میں پچھلے 2 سالوں میں 2 گنا اضافہ ہوا ہے جو کہ ملک کے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے، کے پی حکومت نےسب سے اہم مالیاتی اصلاحات کرتے ہوئے  نئے ملازمین کے لیے معاون پنشن متعارف کرائی  جس سے لاکھوں سرکاری ملازمین کی پنشن کی حفاظت ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں پاکستان نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 39 درجے ترقی کر کے اس فہرست میں 108 واں مقام حاصل کیا ہے۔ خیبرپختونخوا اس حوالے سے دیگر صوبوں پر سبقت لے جاتے ہوئے خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا قیام  عمل میں لا یا ہے۔

انعم سعید نے بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ  کے پی کی کامیابیوں کی یہ فہرست یہیں ختم نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا یہ مطلب ہے کہ صوبے میں مزید ترقی کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے لکھا کہ  میں پنجابی ہوں لیکن میں نے کبھی کسی خاص صوبے یا شہر کی تذلیل نہیں کی کیونکہ میں پاکستان کے لیے کام کر رہی ہوں، آپ اتنی مراعات یافتہ ہوکر بھی پھر بھی اتنی متعصب  کیوں ہیں؟

متعلقہ تحاریر