ایم کیوایم کا مبینہ سابق ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی منظر عام پر آگیا

اجمل پہاڑی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،عزیز آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں اسٹیج پر بٹھایا گیا، ملزم کو فروری میں رہا کیا گیا تھا

کراچی میں  100 سے زائد شہریوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے ایم کیوایم  کےمبینہ سابق ٹارگٹ کلر ر شاہنواز خان عرف محمد اجمل پہاڑی نے رہائی ملنے کے بعد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز  بھی کردیا ہے۔

ٹارگٹ کلنگ کی 100 سے زائد وارداتوں کے الزام میں گرفتار ہونے والا اجمل پہاڑی چند ماہ قبل ہی سکھر جیل سے رہا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں قتل ہونے والی 22 دن کی بچی کی قاتل والدہ نکلی

نیب نے سابق جنرل احسن سلیم حیات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

اجمل پہاڑی نے گزشتہ روز عزیز آباد میں پاک سرزمین پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی اور اسٹیج پر براجمان ہوئے۔تقریب میں ایم کیوایم گلشن معمار سیکٹر کا سابق  انچارج عمیر صدیقی بھی اسٹیج پر  موجودتھا۔

محمد اجمل کو 1992 میں اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہرت حاصل کی۔ملزم کوقتل اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سمیت 100سے زائد جرائم کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

2010میں اجمل پہاڑی کو رینجرز نے 15 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھاتاہم بیشتر مقدمات میں بریت اور 4 مقدمات میں ضمانت منظورہونے کے بعد اسے  سکھر کی سینٹرل جیل سے5 فروری کو رہا کردیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر