گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کرلی
گلوکار نے منگی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں تو نئی بحث چھڑگئی کہ منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی
گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگی کرلی۔گلوکار نے منگی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں تو نئی بحث چھڑگئی کہ منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی مگر تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔ تاہم میرب علی نے ان خبروں کو مسترد کردیا۔
شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں کی جانب سے جوڑی کو مبارکباد دینے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میرب علی کے ساتھ منگی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
بورڈنگ پاس کی تصویر اپلوڈ کرنے کا کیا مقصد ہے؟ عدنان صدیقی
بلال سعید اور آئمہ بیگ کے آنے والے نغمے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل
عاصم اظہر نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے فضل اور ہمارے والدین کی دعاؤں سے ہم اپنی منگنی کا اعلان کررہے ہیں۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ اور اہلبیت علیہم السلام ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ خوشیاں ہمیشہ قائم رہیں۔عاصم اظہر نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔
Shukar Alhamdulillah. 💍
With the grace of Allah Almighty and our parent’s duas, we announce our Imam Zamin – engagement. May Allah SWT and Ahlebait (as) keep us protected and this happy forever, Aameen. Keep us in your prayers. 💛 pic.twitter.com/fy9wIatMrt
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 20, 2022
عاصم اظہر اور میرب علی کو فنکاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ زارا نور عباس،اسد صدیقی،گلوکارہ آئمہ بیگ،مومنہ مستحسن،احمد علی بٹ،شجاع حیدر،سجل علی،صدف کنول،حرا مانی،بلال مقصود،احد نیانی،علی کاظمی،سادیہ غفار،سمیع خان،علی انصاری،عاصم جوفا،اداکارہ ایمن خان اور دیگر مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
عاصم اظہر کی ٹوئٹر پوسٹ پرکرکٹر شان مسعود، حسن علی اور اظہر علی نے بھی مبارکباد پیش کی۔
Congratulations bhai
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 20, 2022
دوسری جانب عاصم اظہر کی جانب سے منگنی کا اعلان کیے جانے کے فوری بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر کئی متنازع خبریں اور دعوے بھی سامنے آگئے۔ کچھ سوشل میڈیا پیجز نے یہ دعویٰ کیا کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی گزشتہ برس جولائی میں ہوگئی تھی۔جس کے ثبوت کے طور پر میرب علی کی والدہ روزینہ خان کی انسٹاپوسٹ ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق میرب کی والدہ نے اپنی اور عاصم کی والدہ گلِ رانا کی تصویر 21 جولائی 2021 کو انسٹاگرام پر لگائی تھی جس میں دونوں نے عاصم کی منگنی والا لباس پہن رکھا تھا جب کہ ہیئر اسٹائل بھی ایسا ہی تھا۔صارفین یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد روزینہ خان نے اسے اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا تھا جس کی وجہ سے یہ تصویر اب ان کے انسٹاگرام پر نہیں ہے۔
دوسری جانب میرب علی نے ان تمام خبروں کی تردید کردی اور انسٹاگرام پر جاری بیان میں مداحوں سے منگنی کی جعلی تاریخیں اور دیگر جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کا کہا۔
To all reposting a screenshot of a “news channel” that said I had labelled Merub as my sister bec of a fake chat a fan had made, I clarified it a year ago. 🙏🏽 reminder since this is a beautiful moment of my life that I want to cherish. Doosre ki khushi mai khush hona chahiye. ♥️ https://t.co/KsjjinBv8L
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 20, 2022
ادھر عاصم اظہر نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے کبھی میرب علی کو اپنی بہن نہیں کہا۔ عاصم اظہر نے گزشتہ برس کی اپنی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹوئٹ ان تمام نیوز چینل کے لیے جو میری جعلی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں جس میں، میں نے میرب کو اپنی بہن جیسا قرار دیا تھا۔
عاصم اظہر نے کہا کہ میں نے پہلے ہی اس جعلی چیٹ کی وضاحت کردی تھی لہٰذا مجھے مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری زندگی کا ایک خوبصورت لمحہ ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔
Clarification was important because the narrative was disgusting. Anyways, baaki sab ko mithaai jald hi ghar pohanch jayegi. 😂♥️ I love you guys. Thank you for the love & duas.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 20, 2022
عاصم اظہر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وضاحت اس لیے ضروری تھی کہ بیانیہ بہت ناگوار بنایاجارہا تھا بہرحال سب کی مٹھائی جلدی ہی گھر پہنچ جائے گی۔عاظم اظہر نے اپنے چاہنے والوں سے محبت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی دُعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پرایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں ایک مداح نے گلوکار سے منگنی کی خبروں کے حوالے سے سوال کرتا ہے۔
اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہسوال کے جواب میں عاصم اظہر نےمنگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرب علی میری بہنوں کی طرح ہے۔