بی جے پی رہنما کی بیٹیوں نے حجاب اوڑھ لیے

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کرشنا کمار نے ابوظہبی کی جامعہ مسجد کا دورہ کیا اور تصاویر شیئر کیں، ان کی صاحبزادیوں نے حجاب پہنے ہوئے تھے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اداکار کرشنا کمار نے حال ہی میں اپنی دونوں صاحبزادیوں کے ہمراہ ابوظہبی کی شیخ زائد جامعہ مسجد کا دورہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بی جے پی رہنما کی بیٹیوں نے مسجد میں حجاب لیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کو جائز قرار دے دیا

زائرہ وسیم نے کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کو ناانصافی قرار دے دیا

کرشنا کمار نے اپنے ان یادگار لمحات کی تصاویر فیس بک پیج پر شیئر کیں حالانکہ بھارت میں ان کی پارٹی کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف اقدامات جاری ہیں، بالخصوص کرناٹک میں۔

کرناٹک میں طالبات کو حجاب پہننے پر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کو روکنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

یہ واقعات ان ریاستوں میں زیادہ رپورٹ ہوئے جہاں پر بی جے پی کی حکومت ہے۔

کرناٹک کی عدالت نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ سنایا تھا جسے بھارت کی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ اور صحافی ظفر الاسلام نے ٹویٹ کرتے ہوئے کرشنا کمار اور ان کی صاحبزادیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر