جیو نیوز کے رپورٹر اعزاز سید وزیراعظم سے نفرت میں اندھے ہوگئے
اعزاز سید نے یوم پاکستان کی پریڈ میں وزیراعظم کی شرکت کے حوالے سے غیر ذمے دارانہ اور حقائق کے منافی ٹوئٹ کرڈالا، سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی اعزاز سید پر شدید تنقید

جیو نیوز کے رپورٹر اعزاز سید وزیراعظم سے نفرت میں اندھے ہوگئے اور یوم پاکستان کی پریڈ میں وزیراعظم کی شرکت کے حوالے سے غیر ذمے دارانہ اور حقائق کے منافی ٹوئٹ کرڈالا۔
سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اعزاز سید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کے لارجز بنچ پر سینئر صحافیوں نے تحفظات کا اظہار کردیا
ہماری عظمت کا نشان مینار پاکستان ، تعمیر اور تاریخی پس منظر
جیو نیوز کے رپورٹر اعزاز سید نے وزیراعظم کی پریڈ وینیومیں آمد کی وڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان 23 مارچ کی تقریب میں سلامی کے چبوترے پر آئے مگر آرمی چیف جنرل باجوہ سے نہ ملے۔ سروسز چیفس نے سیلوٹ بھی نہ کیا بعدازاں عمران خان صدر مملکت اور چیرمین جوائنٹ چیفس سے باتیں کرتے رہے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک جنرل باجوہ کیساتھ محو گفتگو رہے۔

سینئر صحافی افتخار احمد سمیت کئی صحافیوں نے اعزاز سید کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی اصلاح کی ہے ۔سینئر صحافی افتخار احمد نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو سلامی کے ساتھ رخصت کیا ہے۔
He was sent off by coas with salute..
— Iftikhar Ahmad (@jawabdeyh) March 23, 2022
وائس آف امریکا اردو سے وابستہ سدرہ ڈار نے لکھا کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوا ہو۔ پریڈ کے کچھ پروٹوکول ہیں جو ہر صورت پورے کئے جاتے ہیں، چاہے حالات کیسے ہی ہوں، جب وزیر اعظم کو رخصت کرتے وقت آرمی چیف بات چیت کرسکتے ہیں اور سلیوٹ کر رہے ہیں تو یہ ویڈیو غلط معلومات کے سوا کچھ نہیں، جب حالات ایسے ہوں تو دیکھنےکا زاویہ بھی بدل جاتا ہے
میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوا ہوپریڈ کے کچھ پروٹوکول ہیں جو ہر صورت پورے کئے جاتے ہیں چاہے حالات کیسے ہی ہوں جب وزیر اعظم کو رخصت کرتے وقت آرمی چیف بات چیت کرسکتے ہیں اور سلیوٹ کر رہے ہیں تو یہ ویڈیو Malinformation کے سوا کچھ نہیں جب حالات ایسے ہوں تو دیکھنےکا زاویہ بھی بدل جاتا ہے
— Sidrah Dar (سدرہ ڈار) (@SidrahDar) March 23, 2022
سدرہ ڈار نے مزید لکھا کہ یہ روش ٹھیک نہیں کہ چند سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا کر اس پر ایسا تبصرہ کردیا جاۓ، اگر صحافی ایسے تجزیے کریں گے تو عام اور نومولود خودساختہ صحافی جو دل چاہیں بولیں اور پھیلایئں۔
سر میں بھی یہی عرض کر رہی ہوں ۔ یہ روش ٹھیک نہیں کہ چند سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا کر اس پر ایسا تبصرہ کردیا جاۓ اگر صحافی ایسے تجزیے کریں گے تو عام اور نومولود خودساختہ صحافی جو دل چاہیں بولیں اور پھیلایئں ۔
— Sidrah Dar (سدرہ ڈار) (@SidrahDar) March 23, 2022
تحریک انصاف کے ایک حامی نے اعزاز سید کو گالی سے نوازتے ہوئے ایک وڈیو کلپ شیئر کیا جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم نے سلامی وصول کرنے کے بعد سروسز چیفس سے مصافحہ کیا جبکہ آرمی چیف جنر قمر جاویدباجوہ نے انہیں سیلوٹ بھی کیا۔
کنجر آدمی آنکھیں کھول کر بار بار دیکھ اب تیرا باپ باجوہ سلیوٹ کر رہا ہے کہ نہیں pic.twitter.com/B88fdKznzR
— Muhammad Owais (@OwaisAhmed00) March 23, 2022
ایک صارف نے وزیراعظم کی پریڈ گراؤنڈ سے روانگی کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا عام لوگوں کو گمراہ کرنے والوں میں کوئی اخلاقی اقدار ہوتی ہیں؟ اگر آپ کو معلومات عام کرنے کے پیشے سےنوازا گیا ہے تو اپنے کام سے بے ایمانی کیوں کررہے ہیں ۔
Does misguiding of common ppl have any moral/ethical values; if you are blessed with the platform to spread info…Y to be dishonest with your job???https://t.co/IqV8YthjjQ
— Aftab Ahmed (@AftabAhmed61) March 23, 2022
بعدازاں سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد اعزاز سید نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔









