فرانسیسی فٹبالر کے گھر چوری، چور ورلڈکپ میڈل بھی لے اڑے

پال پوگبا نے بتایا کہ وہ یونائیٹڈ چیمپیئنز لیگ کے میچ کیلیے گراؤنڈ میں تھے، گھر پر واردات ہوئی تو ان کے دو بچے سو رہے تھے۔

فرانسیسی فٹبالر اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا نے بتایا ہے کہ ان کے گھر ہونے والی چوری کی واردات میں ورلڈکپ کا میڈل بھی چوری ہوگیا ہے۔

پال پوگبا نے پچھلے ہفتے بتایا تھا کہ جس وقت ان کے گھر چوری ہوئی ان کے بچے گھر میں سو رہے تھے۔

یہ واردات پچھلے ہفتے منگل کے روز ہوئی جب پوگبا یونائیٹڈ چیمپیئنز لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں میچ کھیل رہے تھے۔

پوگبا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی سے تحفظ اور حفاظت کا احساس چھن گیا ہے۔

29 سالہ فٹبالر نے بتایا کہ کس طرح وہ اس واردات سے متاثر ہوئے اور فرانس نے 2018 میں ورلڈکپ جیتا جس میں انہیں بھی میڈل ملا تھا جو کہ چوری ہوگیا ہے۔

پوگبا نے کہا کہ میری والدہ کے جواہرات، میرا ورلڈ چیمپیئن میڈل بھی چوری ہوا، مجھے جس بات نے سب سے زیادہ خوفزدہ کیا وہ یہ تھی کہ میرے دو بچے گھر میں تھے جب یہ واردات ہوئی۔

پوگبا اب دوبارہ ٹیم کے کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں جو کہ جنوبی افریقہ اور آئیوری کوسٹ کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کی تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان عالمی میچز میں حصہ لے کر وہ اپنے گھر ہوئی چوری کی واردات کے بعد پڑنے والے ذہنی دباؤ سے باہر آنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ تحاریر