جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے، عامر لیاقت حسین کا معنی خیز بیان
پی ٹی آئی ایم این اے نے آج وزیراعظم عمران خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا کہ وزیراعظم مطمئن ہیں۔
پی ٹی آئی ایم این اے، مذہبی اسکالر، اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات، بہت ساری باتوں پر انہیں قائل کرلیا، ماحول نہایت خوش گوار، وقت ہنستے مسکراتےگذرگیا پتہ ہی نہ چلا!!! @ImranKhanPTI pic.twitter.com/jw690O1R0c
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 23, 2022
عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی جس میں وہ رنگ برنگی شرٹ پہنے کھلکھلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تصویر میں وفاقی وزرا علی زیدی اور اسد عمر بھی موجود ہیں۔ کچھ ہفتے پہلے تک اطلاعات تھیں کہ عامر لیاقت کی وزیراعظم سے ناراضگی ہوگئی ہے۔
اب آج وہ وزیراعظم آفس میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں اور ملاقات میں کچھ دیر کیلیے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں@ImranKhanPTI @SyedaDaniaShah3 pic.twitter.com/xHs8PRbyU6
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 23, 2022
جب ڈاکٹر صاحب کی گاڑی وزیراعظم ہاؤس سے باہر آئی تو صحافیوں نے اسے گھیر لیا اور عامر لیاقت پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
اینکرپرسن ہمیشہ کی طرح ہنستے مسکراتے ہوئے جواب دیتے رہے، کہنے لگے کہ وزیراعظم کو قائل کرکے آیا ہوں، میں خود کسی سے قائل نہیں ہوتا۔
جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے ولا
اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے@ImranKhanPTI pic.twitter.com/MQ4VhBqifJ— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 23, 2022
مذہبی اسکالر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان مطمئن ہیں اور تحریک ناکام ہوگی۔
جاتے جاتے پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے۔









