سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق ہوگئی، خاتون صحافی کا دعویٰ
ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے جنوری میں ہی پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کی 7جون سے قبل طلاق کی پیش گوئی کردی تھی

معروف خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ علیحدگی ہوچکی ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں شوبز جرنلسٹ حسن چوہدری کو معروف خاتون صحافی آمنہ عیسانی سے ورچویل انٹرویو کرتے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سجل علی کا انسٹا بائیو تبدیل، طلاق کی افواہیں
سپر ماڈل آمنہ بابر کا 3 سالہ رفاقت کے بعدشوہر سے علیحدگی کا اعلان
آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا کہ میرے خیال میں سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، مارچ 2020 میں شوبز کی دونوں شخصیات رشتہ ازدواج میں بندھی تھی تاہم حال ہی میں دو سال بعد دونوں کے درمیان علیحدگی دیکھنے میں آئی ۔خاتون صحافی نے دعویٰ کیا کہ سجل نے ایک طرح سے طلاق کی تصدیق کردی ہے اور دیگر ذرائع بھی جوڑی کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی کی تصدیق کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram
خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ دونوں افراد کے لیے طلاق ایک دردناک تجربہ ہے۔خاتون صحافی کے مطابق کیوں کہ شوبز شخصیات کی جانب سے فی الحال علیحدگی پر کوئی بات نہیں کی گئی لہذا علیحدگی کی وجوہات سے متعلق بات نہیں کی جا سکتی۔
خاتون صحافی نے مزید کہا کہ میری ہمدردی دونوں کے ساتھ ہے لیکن چونکہ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت زیادہ مشکل زندگی گزارتی ہے اس لیے سجل کے ساتھ ہمدردی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے رواں برس جنوری میں صحافی حسن چوہدری کو ہی دیے گئے انٹرویو میں نام لیے بغیر پیش گوئی کی تھی کہ رواں برس 7 جون سے قبل شوبز کی نامور ترین اداکارہ کی طلاق ہوجائے گی۔
View this post on Instagram
راجہ حیدر نے بتایا تھا کہ ایک خوبصورت سی دبلی پتلی اداکارہ ہیں، وہ رواں برس 7 جون سے قبل اپنی شادی ختم ہونے کا اعلان کریں گی اور بتائیں گی کہ ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔
راجہ حیدر نے کہا تھا کہ اداکارہ کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی 5 اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کی اولاد نہیں ہے، اگر یہ شادی ابھی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ 2024 میں بہت بری بدنامی کے ساتھ ختم ہوگی۔
یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی نے دو روز قبل انسٹاگرام آئی ڈی پر اپنے نام سے احد رضامیر کا نام ہٹادیا تھاجس کے بعد سے ان کی طلاق کی خبریں زیرگردش ہیں ۔









