سکھر ریلوے انتظامیہ کی نااہلی ، واک تھرو گیٹس غیرفعال

شہری حلقوں کا کہنا ہے واک تھرو گیٹس غیرفعال ہونے سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے اس لیے حکام بالا نوٹس لے کر فوراً اس کی مرمت کرائیں اور سیکورٹی گارڈ تعینات کریں۔

سکھر ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی اور نااہلی ، سکھر روہڑی ریلوے اسٹیشنز پر نصب واک تھرو گیٹس غیرفعال، کوئی بھی شخص مشکوک سامان بآسانی لے جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ، شہریوں نے حکام بالا سے عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن انتظامیہ کی عدم توجہی و لاپرواہی کے سبب ایک جانب ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو سفری سہولتوں کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات سننے میں آتی رہتی ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے سبب خطیر رقم خرچ کرکے لگائے جانیوالے واک تھرو گیٹس بھی غیر فعال ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایئر بلیو کا ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچے کو سفر کی سہولت دینے سے انکار

سپریم کورٹ کا حکم، کورنگی کراسنگ میں قائم متعدد شادی ہالز مسمار

ماضی میں ریلوے اسٹیشنز پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو روکنے اور مشتبہ افراد کی جانب سے ممنوعہ و مشکوک سامان کو لے جانے سے روکنے کے لئے خطیر رقم خرچ کرکے اسٹیشنز کے مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے تھے۔

ان واک تھرو گیٹس پر عملہ بھی تعینات کیا گیا تھا مگر پھر سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل اسٹاف کو واک تھرو گیٹس سے ہٹادیا گیا اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خطیر رقم سے لگائے جانیوالے واک تھرو گیٹس غیر فعال ہوگئے۔

لوگ واک تھرو گیٹس سے گزرتے تو ہیں مگر غیر فعال ہونے کی وجہ سے وہ اپنی افادیت کھوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنز کی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور کوئی بھی شخص ممنوعہ و نقصان دہ اشیاء بآسانی اسٹیشنز یا مسافر ٹرینوں تک لے جاسکتا ہے۔

شہری و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب خطیر رقم خرچ کی گئی اور واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے تو پھر انہیں غیر فعال کیوں بنایا گیا؟

یہ ریلوے انتظامیہ بالخصوص ریلوے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، واک تھرو گیٹس پر سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل اسٹاف کو تعینات کرنا چاہیے تاکہ ریلوے اسٹیشنز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے ڈی ایس ریلوے، ایس ایس پی سکھر ودیگر اعلیٰ افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر غیرفعال واک تھرو گیٹس کو فعال بنائیں اور اسٹاف کی تعینات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریلوے اسٹیشنز و مسافر گاڑیوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ تحاریر