خیبر پختونخوا بلدياتی انتخابات، دوسرا مرحلہ 31 مارچ سے شروع ہوگا
صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے، ای سی پی کے مطابق انتخابات مقررہ تاریخ کو ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا ميں بلدياتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدياتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہی ہوگا، 31 مارچ کو صوبے کے 18 اضلاع میں الیکشن شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیصل واؤڈا نے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا فیصلہ معطل
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ گزشتہ سال 19 دسمبر کو ہوئی تھی جس میں جمعیت علماء اسلام سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو ہونا تھا تاہم صوبائی حکومت نے خراب موسم اور برف باری کو وجہ بناتے ہوئے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔
الیکشن موخر کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے انتخابات کے مقررہ وقت پر انعقاد کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔