پاک بحریہ کی دوحہ میں جاری میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت
پاک بحریہ کے دستے نے دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش (DIMDEX 22) میں شرکت کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر، پی این ایس عظمت اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کولاچی نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا-
یہ بھی پڑھیے
موٹروے پولیس کالج، خواتین افسران کیلیے نئے بیرکس کا افتتاح
سیاسی شخصیات اور اداروں کا میڈیا سے شکوہ، میڈیا گریبان میں جھانکے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نمائش کے دوران مشرقِ وسطی میں نیول کمانڈرز کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ پاک بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے مالاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔









