پاکستان کا سب سے بڑا مکس مارشل آرٹ ایونٹ کل کراچی میں منعقد ہوگا
11مقابلوں میں 22 قومی اور بین الاقوامی فائٹرزحصہ لیں گے جن میں سے کوئی ایک کھلاڑی فاتح قرار پائے گا

پاکستان کے سب سے بڑے مکس مارشل آرٹ ایونٹ پاکستان لیگیسی فائٹ سیریز کی سب سے بڑی فائٹ نائٹ کل کراچی میں منعقد ہوگی۔
معین خان اکیڈمی میں واقع ڈی ایچ اسپورٹس کلب میں منعقدہ 11مقابلوں میں 22 قومی اور بین الاقوامی فائٹرزحصہ لیں گے جن میں سے کوئی ایک کھلاڑی فاتح قرار پائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو 115رنز سے شکست،آسٹریلیا نے تاریخی سیریز اپنے نام کرلی
بھارتی مداح نے وسیم اکرم کی ویوین رچرڈز کو کی گئی تیز ترین گیند ڈھونڈ نکالی
مقابلوں کا آغاز کل شام 4 بجے ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان کا معروف بینڈ ینگ اسٹنر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔
View this post on Instagram
پاکستان لیگیسی فائٹ سیریز کی انتظامیہ نے ایونٹ کے حوالے سے ایک پرومو بھی جاری کیا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔









