سینیٹر عبدالغفور حیدری نے وزیر داخلہ کو پاگل قرار دے دیا

جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے حکومت انصار السلام کوئی ملیشیا نہیں بلکہ اپنے قائدین کی حفاظت کرنے والے کارکنان ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پاگل ہوچکے ہیں۔ ان کی باتوں میں کوئی نہ آئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا شیخ رشید احمد کے ہوش و حواس اڑ گئے ہیں۔ جیسے ان کا لیڈر حواس باختہ ہو گیا ہے ویسے ہی یہ بھی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ کوئی بھی بندہ شیخ رشید کی باتوں میں آئے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول کی وزیراعظم کو بشریٰ بی بی کی کرپشن بے نقاب کرنے کی دھمکی

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہواس کھو بیٹھے ہیں۔ اسی طرح پوری پی ٹی آئی کی قیادت خوف زدہ ہے۔ انصارالسلام سے خوف زدہ ہیں۔ انصارالسلام کوئی ملیشیا نہیں ہے ۔ ہم نے ان کو لڑائی کے لیے نہیں رکھا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہکلہ انٹرچینج سے تمام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ لاکھوں کارکن مولانا کی قیادت میں اسلام آباد پنڈال میں پہنچیں گے۔ انصارالسلام کے کارکنان قائدین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے ہے۔ ہمارے سلاروں نے اسلام آباد میں 15 دن رہ کر ثابت کردیا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا جب شیخ رشید اپوزیشن میں تھے تو کہتے تھے کہ پکڑو اور مارو ۔ شیخ رشید نے دہشتگردی کا ارتکاب کیا تھا۔ بدقسمتی سے پاکستان پر دہشتگرد مسلط ہیں۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے آج وزیراعظم کے نام سے اس ملک پر مسلط ہیں۔

متعلقہ تحاریر