اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری سے متعلق خبر غلط ہے، ترجمان پنجاب حکومت

کئی میڈیا چینلز پر خبریں نشر ہوئیں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے سمری تیار کرنے کے متعلق خبر کی تردید کر دی، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اسمبلی تحلیل کرنے پر کوئی غور نہیں ہو رہا۔

کئی ٹی وی چینلز پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔

میڈیا پر یہ خبریں بھی نشر ہوئیں کہ وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا تو عثمان بزدار اپنا عہدہ بھی چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کمالیہ جلسے کےبعد اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے نجی چینل کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری تیار نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے درمیان مختلف معاملات پر مشاورت ہوتی رہتی ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی چینلوں پر چلنے والی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ تحاریر