سماجی کارکن عارفہ نور نے سینئر صحافی عمر چیمہ کی کلاس لے لی

زین خان نامی صحافی نے عمر چیمہ کے ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ ایک مختلف قسم کی بیماری ہے جسے بغض عمران خان کہا جاتا ہے ، یہ سب بیمار ہیں۔"

سینئر صحافی عمر چیمہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے یہ امر بالمعروف کے لیے نکل رہی ہیں جس پر سماجی کارکن عارفہ نور نے دی نیوز کے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مردوں کو ہمیشہ خواتین انجوائے کرتے ہوئے کیوں بری لگتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی عمر چیمہ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آیئے دیکھیے ان مردوں کو جو خواتین کو تفریح کرتا دیکھ کر انہیں حقیر سمجھتے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

ڈی چوک یا ہائیڈ پارک: اس کی وجہ شہرت اور اہمیت کیا ہے؟

اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری سے متعلق خبر غلط ہے، ترجمان پنجاب حکومت

سماجی کارکن عارفہ نور نے لکھا ہے کہ "یہ ایک اتفاق ہے کہ انہوں نے پارٹی لائنوں کو عبور کیا ہے۔”

عمر چیمہ پر تنقید کرتےہوئے بلال نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "یہ خلفشار پھیلانے کی کوشش ہے۔”

عبید نامی ٹوئٹر صارف نے سینئر صحافی عمر چیمہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اصل میں یہ خواتین کے بارے میں نہیں ہے ، دراصل یہ عمران خان کے خلاف ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ عمران خان اور اس کے سپورٹر کیا کرتے ہیں ، ہم دراصل اپنے آپ کے ساتھ انصاف نہیں کرتے۔ اگر یہ کسی اور پارٹی سے ہوتے تو لوگ اسے آزادی، شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانا کہتے۔”

آر کے نامی ٹوئٹر صارف نے واضح انداز میں لکھا ہے کہ "آپ لوگ مزے کریں ، کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ آپ سے اختلاف رکھے۔”

زین خان نامی صحافی نے عمر چیمہ کے ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "یہ ایک مختلف قسم کی بیماری ہے جسے بغض عمران خان کہا جاتا ہے ، یہ سب بیمار ہیں۔”

متعلقہ تحاریر