کشمیر کے گاؤں پریم کوٹ میں لڑکیوں کے اسکول کا قیام ،مہرین سعید کا کارنامہ
سماجی کارکن مہرین سعید نے لکھا ہے کہ آج کشمیر کے دور افتادہ علاقے میں اسکول کا قیام میری زندگی کا یاد گار دن ہے۔
معروف سماجی کارکن مہرین سعید نے کشمیر کے دور افتادہ علاقے میں بچیوں کے لیے اسکول کھول کر اس جہاد میں اپنا حصہ ڈال دیا ہے ، انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے اسکول کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
مہرین سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اسکول کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آج کا دن میری زندگی کے خوشگوار دنوں میں سے ایک دن ہے ۔ آج میرے اسکول کا پہلا دن تھا۔”
یہ بھی پڑھیے
سماجی کارکن عارفہ نور نے سینئر صحافی عمر چیمہ کی کلاس لے لی
سیکڑوں برس پر محیط میلا چراغاں کی مذہبی اور تاریخی اہمیت
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "میں نے کشمیر کے ایک دور افتادہ پہاڑی گاؤں پریم کوٹ میں اسکول کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کیا۔”
One of happiest days of my life. Fortunate to attend the first day of school I raised funds to build in a remote mountain village, Prem Kot, in Kashmir. The school is fully constructed and has started operating with 300 girls in attendance. Alhamdulillah. pic.twitter.com/jfm7MLXH51
— Mehreen (@MehreenSaeed10) March 26, 2022
سماجی کارکن مہرین سعید نے لکھا ہے کہ "اسکول مکمل طور پر تعمیر ہوچکا ہے اور اس نے 300 لڑکیوں کی حاضری کے ساتھ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ الحمدللہ۔”
مہرین سعید کو مبارکباد دیتے ہوئے معروف لکھاری میر محمد علی خان نے لکھا ہے کہ "ما شاء اللہ. یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ سمندر پار پاکستانیوں کا تعاون قابل تحسین ہے۔”
مہرین سعید کی کاوش پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے عالیہ علیم ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "بہت مبارک ہو ، یہ واقعی بہترین ہے ۔ کیا یہ آزاد جموں و کشمیر ہے؟۔”
حیدر شاہ نامی ٹوئٹر صارف نے مہرین سعید کی کامیاب پر کہا ہے کہ "یہ بہت ہی متاثرکن ہے ، بہت ہی بہترین ہے۔”









