پاکستانی فنکار عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے
حنا خواجہ بیات، صبا قمر،ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، شان شاہد،ہارون شاہد،ثمینہ پیرزادہ، عدنان صدیقی،اعجاز اسلم،عشنا شاہ،روحیل حیات اور خالد انعم وزیراعظم کے حق میں بول پڑے
تحریک انصاف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کامیاب پاور شو کیا ہے، اس جلسے کے حوالے سے خاصی تیاریاں کی جارہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر نہ صرف تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن جلسے کے حوالے سے خاصے سرگرم تھے بلکہ پاکستانی فنکار بھی اپوزیشن کے مقابلے میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔
بیشتر فنکاروں نے وزیراعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کیے لیکن کسی فنکار نے براہ راست اپوزیشن کو نہیں للکارا تاہم سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نام لیکر تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
نامور گلوکارہ عروج آفتات کی تصویر’ٹائمز اسکوائر‘ کے بل بورڈ پر آویزاں
آسکر کی تقریب میں اہلیہ کا مذاق اڑانے پر اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو تھپڑ مار دیا
حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک وڈیو بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے کہا کہ میں نے آج تک کبھی نہیں چاہا کہ میں کسی کے بارے میں یا کسی کیلیے سخت الفاظ استعمال کروں لیکن مریم نواز صاحب آپ نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں کہوں آپ کے منہ میں خاک۔
View this post on Instagram
حنا خواجہ بیات نے مزید کہا کہ اللہ نہ کرے کہ بقول آپ کے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترےجیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنادیا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے ان دشمنوں سے جو ہمارے ملک کے اندر بیٹھے ہیں اور باہر بھی ۔ حفاظت کرے ہماری پاک افواج کی اور ان لیڈروں کی جو محب وطن ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ یہ ایک پاکستانی کی دلی دعا ہے۔
This is not about one person, this is about Pakistan. May Allah (SWT) bless our Prime Minister Imran Khan with success. Ameen @ImranKhanPTI #IamImranKhan
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) March 27, 2022
اداکارہ صبا قمرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ایک شخص کی بات نہیں، یہ پاکستان کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے وزیراعظم عمران خان کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ آمین
Have been a fan of @ImranKhanPTI since he was a sportsman and still an admirer of his leadership. I wish and pray that he completes his tenure. May Allah bless him #AmarBilMaroof @FaisalJavedKhan @fawadchaudhry pic.twitter.com/NIhqqDtg0k
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 26, 2022
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں عمران خان کا اس وقت سے مداح ہوں جب وہ کھلاڑی تھے اور آج بھی ان کی قیادت کا مداح ہوں۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کریں۔اللہ انہیں سلامت رکھے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد تو وزیراعظم عمران خان کے پرزور حامی ہیں اور وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر عمران خان کے حق میں رائے عامہ ہموار کرتےنظر آتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے کا اعلان کیے جانے کےبعد سے ہی اداکار شان وزیراعظم کے حق میں متعدد ٹوئٹ کیے۔
Pakistan ki #aan #shaan or #jan @ImranKhanPTI .. lies won’t let the enemies live and truth will never let you die. #27thmarch parade ground #istandwithik pic.twitter.com/gU1aiy00E3
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 25, 2022
25 مارچ کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی آن، شان اور جان عمران خان، جھوٹ کبھی دشمنوں کوجینے نہیں دیتا اور سچ کبھی آپ کو مرنے نہیں دیتا،27 مارچ پریڈ گرانڈ ۔ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
#AmarBilMaroof Haq per Larnay waloon ki taadaad nahi gini jatee unka haq per kharay rehnay ka hosla dekha jaata hai . Koshish insaan kerta hai or madad hamesha ALLAH ki taraf sai atee hai .@ImranKhanPTI
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 26, 2022
26 مارچ کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں اداکار شان نے لکھا کہ حق پر لڑنے والوں کی تعداد نہیں گنی جاتی، ان کا حق پر کھڑے ہونے کا حوصلہ دیکھا جاتا ہے۔ کوشش انسان کرتا ہےاور مدد ہمیشہ اللہ کی طرف سے آتی ہے۔
#meraIshq #merajanoon 🇵🇰qaum ki sab sai bari amaanat uska watan hai ,jo woh siyasi aminoon ko sonpti hai .is amaanat main khyaanat nahi honi chahiye . Asal amin pehchanoo .watan sai ishq kernay kai liyay party zaroori nai bas sahe faisla zarori hai kai Amin sahi ho @ImranKhanPTI pic.twitter.com/Ufx1S1B304
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 26, 2022
اسی روز ایک اور ٹوئٹ میں میرا عشق، میرا جنون ،عمران خان کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکار شان نے لکھا کہ قوم کی سب سے بڑی امانت اس کا وطن ہے، جو وہ سیاسی امینوں کوسونپتی ہے۔اس امانت میں خیا نت نہیں ہونی چاہیے، اصل امین کو پہچانو، وطن سے عشق کرنے کیلیے پارٹی ضرور نہیں بس صحیح فیصلہ ضروری ہے کہ امین صحیح ہو۔
#IstandwithImranKhan Pakistan has spoken they want only one leader to lead them to a brighter future of Pakistan. They have shown solidarity with @ImranKhanPTI you can keep your parliament but you can never take away our leader♥️💯🧿🇵🇰 pic.twitter.com/sRzGeFW8j0
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 26, 2022
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں اداکار شان شاہد نے لکھا کہ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ وہ صرف ایک لیڈر چاہتے ہیں جو انہیں پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔ انہوں نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ آپ اپنی پارلیمنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کبھی ہم سے ہمارا لیڈر نہیں چھین سکتے۔
Well done brother … standing with the truth is the only way for Pakistan
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 26, 2022
اداکار شان نے اداکار ہمایوں سعید کے عمران خان کے حق میں کیے گئے ٹوئٹ پر بھی تبصرہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ بھائی زبردست! سچ کے ساتھ کھڑاہونا ہی پاکستان کیلیے واحد راستہ ہے۔
گلوکار و اداکار ہارون شاہد بھی تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے نہ صرف پرزور حامی ہیں بلکہ تحریک انصاف کے جلسوں باقاعدگی سے شرکت بھی کرتے آئے ہیں۔وہ بھی تحریک انصاف کی حمایت میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہیں ۔
Pohonchain sir Pohonchain! 💪🏽🇵🇰♥️ #PakistanZindabad Jalsay di Pasoori! pic.twitter.com/sKpR3vq1oi
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) March 26, 2022
گزشتہ روز بھی وہ تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلیے بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے۔انہوں نے نہ صرف جلسے میں شرکت کی بلکہ ٹوئٹر صارفین کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگا ہ کرتے رہے اور ناقدین کو منہ توڑ جواب بھی دیتے رہے۔
Last tweet of the day! I’m going to have Tikka at Kabul and sleep on the way back to Lahore 💤😴💤😴
Pakistani bhaiyo Aur bhehno, game Sirf ghairat ki hai! Stand up and support Imran Khan. Pakistan Zindabad, Imran Khan Zindabad. ♥️🇵🇰♥️🇵🇰♥️ Goodnight!#IamImranKhan pic.twitter.com/GzKI9UV2PJ
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) March 27, 2022
سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ بھی وزیراعظم عمران خان بڑی مداح ہیں۔24 مارچ کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو کتنی دیر تک اس مسلسل غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا؟ہم ابھی تک جنگوں، آدھا ملک کھونے ،مارشل لا ، بھٹو کی پھانسی اور بی بی کو کھونے کے زخموں سے شفا حاصل نہیں کرسکے ، دہشت گردی ہمارے بچوں کو مار رہی ہے، خدا کے لیے ہمیں سانس لینے دو۔
How long Pakistan has to suffer this constant state of uncertainty.We haven’t even healed from the scars of wars losing half of our home and Martial Laws and hanging of Bhutto n losing BB. Terrorism killing our kids.let us breathe for Gods sake
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 24, 2022
26مارچ کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا۔
Apnay Kaptaan ko Allah ki amaan mai diya.
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 26, 2022
گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سب کیلیے دعائیں، پاکستان کیلیے دعائیں، جمہور اور جمہوریت سلامت رہے۔
Sub Kay liay Duain. Pakistan Kay liay Duain Jamhoor aur Jamhooriat salamat rahain
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 27, 2022
وزیراعظم کے جلسے کے بعد ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان کا ٹرمپ کارڈ عوام کی طاقت تھی، انکے جلسے میں شریک عوام انکی طاقت ہے۔
IKs Trump card …. The peoples power.. The Awam at his jalsas
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 27, 2022
اداکار عدنان صدیقی بھی پیچھے نہیں رہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا ان کے خیال میں قومی خزانہ نئے لیڈر یا نئے الیکشن کا بوجھ اٹھاسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ عمران خان مقبول لیڈر ہیں ،لوگوں کی ان سے محبت اس کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی خاطر اس آدمی کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔
Those busy playing dirty politics, have they fathomed the burden a new election or a new leader will put on state exchequer? IK is a mass leader. People’s love for him is proof. For the sake of Pakistan, let the man complete his term before writing him off.🙏🏽
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) March 28, 2022
اداکار اعجاز اسلم نے بھی وزیراعظم عمران خان کیلیے نیک تمنا کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ ہماری اگلی نسل کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا وقت ہے، گڈ لک عمران خان۔
اداکارہ عشنا شاہ نے بھی حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کے سیاسی اتحادیا وابستگی سے قطع نظر، حکومت کا گرنا غیر فطری اور پریشان کن محسوس ہوتا ہے۔
Regardless of one’s political alliance/affiliation, a government collapse feels unnatural & unsettling. A stable political structure is paramount for any Sapien society; right now the air feels ominous. If not in my lifetime, I hope Pakistan becomes stable for the next generation
— Ushna Shah (@ushnashah) March 27, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ کسی بھی انسانی معاشرے کے لیے ایک مستحکم سیاسی ڈھانچہ سب سے اہم ہے۔ ابھی ہوا ناگوار محسوس ہو رہی ہے۔ اگر میری زندگی میں نہیں تو مجھے امید ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان مستحکم ہو جائے گا۔
موسیقار روحیل حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا بیداری ہے، زبردست! میرے گاؤں میں تقریباً ہر وہ شخص جسے میں جانتا ہوں یا تو عمران خان کی کال کو سپورٹ کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ کن لمحہ ہوسکتا ہے۔
What an awakening. Wow. Almost everyone I know in my village is either going or supporting IK’s call. This could be the defining moment. The opposition has done the impossible. They have awakened the conscience of this nation.#جاگ_اٹھا_ہےسارا_پاکستان
— Rohail Hyatt (@rohailhyatt) March 27, 2022
روحیل حیات نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے اس قوم کے ضمیر کو جگادیا ہے۔
اداکار خالد انعم بھی ملک کے سیاسی حالات پر اکثر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں ،گزشتہ روز جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک قطعہ ٹوئٹ کیا۔
#bhutto+#bugti pic.twitter.com/bDreN0nQGY
— khaled anam (@khaledanam1) March 27, 2022
21 مارچ کو ایک انسٹاپوسٹ میں خالد انعم نے لکھا کہ مہنگائی نے اتنا متاثر نہیں کیا کہ عمران خان کہ جگہ زرداری،شہباز یا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں۔
View this post on Instagram
26 مارچ کو ایک وڈیو میں خالد انعم نے مہنگائی کیخلاف مارچ کرنے والی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پرایک وڈیو پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے بہت مہنگائی ہے، پٹرول مہنگا ہوگیا اور عوام پس رہے ہیں ، تو جو آپ گاڑیوں میں بیٹھ کر کراچی سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد جارہے ہیں ، گاڑیاں پٹرول سے چل رہی ہیں نا؟ کیوں پٹرول ضائع کررہے ہیں،آپ کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی چاہیے تھی، آپ پیدل چلے جاتے، لانگ مارچ کرتے، یہ بات ناقابل فہم ہے کہ آپ لوگ مہنگائی کا مقابلہ خرچہ کرکے کررہے ہیں۔اس کا جواب دیں۔
Why o why….@PmlnMedia @PPP_Org @PTIofficial pic.twitter.com/Ksvtaif2yu
— khaled anam (@khaledanam1) March 26, 2022
اس سے قبل 19 مارچ کو ایک ٹوئٹ میں خالد انعم حکمراں جماعت سے بغاوت کرنے والے حکومتی ارکان اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی سیاسی ٹین ڈبوں کا سفر۔۔۔چھانگا مانگا کے کباڑ خانے سے سندھ ہاوس تک۔۔۔ اپلے کو دن میں پانچ بار بھی دھو لو مگر وہ اپلا ہی رہتا ہے۔
#cowdung
پاکستانی سیاسی ٹین ڈبوں کا سفر۔۔۔چھانگا مانگا کے کباڑ خانے سے سندھ ہاوس تک۔۔۔
اپلے کو دن میں پانچ بار بھی دھو لو مگر وہ اپلا ہی رہتا ہے۔۔۔۔ pic.twitter.com/fMfdmR4nKa— khaled anam (@khaledanam1) March 19, 2022
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے باغی ارکان قومی اسمبلی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب ایک گول پیندے والے لوٹے ہیں جو ہمارے لیےلڑھکنا آسان بناتا ہے، ہم قصہ خوانی سے میٹروپول تک اپنی پوری قوم میں پائے جا سکتے ہیں۔
#lotas
We all are LOTAS with a round bottom. It makes it easy for us to role. We can be found throughout our nation. From QISSAKHWANI to METROPOLE.(grips) pic.twitter.com/6CIOECeOtN— khaled anam (@khaledanam1) March 19, 2022
اداکارخالد انعم نے 10 مارچ کو ٹوئٹ کی گئی ایک اور وڈیو میں حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب کے سیاسی رہنماؤں کو نازیبا گفتگو پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
#civility @PPP_Org @PTIofficial @PmlnMedia pic.twitter.com/l5Rkglcpgc
— khaled anam (@khaledanam1) March 10, 2022