جے یو آئی(ف) کے مہنگائی مکاؤ مارچ میں عارضی بازار سج گیا
گرما گرم چائے، نان چھولے، بن اور شیرمال، پانی کی ٹھنڈی بوتلیں، خربوزے، فروٹ چاٹ، مالٹے کا تازہ جوس اور کابلی پلاؤ دیکھ کر شرکا کے منہ میں پانی آنے لگا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مہنگائی مکاؤ مارچ میں عارضی بازار سج گیا۔ اسٹالز پر کھانے پینے کی اشیاسمیت کارکنوں کی ضرورت کا سامان فروخت کیا جارہا ہے۔
پی ڈی ایم کے حکومت کے خلاف دھرنے میں جمیعت علمائے اسلام (ف) خاصی متحرک ہے اوراس کے قافلے 26 مارچ سے ہی اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری کو آخری وارننگ دے دی
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
ملک بھرسے جمع ہونے والے دھرنے کے شرکا کو روزمرہ استعمال کی اشیا کی ضرورت پڑ رہی ہے اور اسی کے پیش نظر دھرنے کے اندر اور اس کے اطراف کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیا کے اسٹال لگ گئے ہیں۔
گرما گرم چائے، نان چھولے، بن اور شیرمال، پانی کی ٹھنڈی بوتلیں، خربوزے، فروٹ چاٹ، مالٹے کا تازہ جوس اور کابلی پلاؤ دیکھ کر شرکا کے منہ میں پانی آنے لگا۔
بسکٹ، چھالیہ، سپاری اور نسوار کے اسٹال بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔ شرکا اخبار کا مطالعہ بھی کر رہے ہیں اور دھرنے سے متعلق خبر چٹخارے بھر کر ایک دوسرے کو سناتے ہیں۔









