وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات، وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع

تحریک عدم اعتماد ، حکومت اور اپوزیشن والے دونوں اپنی اپنی جیبیں ٹٹولنے لگے

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اہم معاملات طے پا گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی۔

یہ تحریک مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا مشہود، سمیع اللہ اوردیگر اراکین نے جمع کروائی تھی، اس پر 128 اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر