سلیم شیخ کی بیٹی نشمیہ شیخ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں وہ بھارتی گانا "ڈانس میری رانی" پر رقص کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم شیخ جو فی الحال تو ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں لیکن ان کی بیٹی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں وہ خاندان کی کسی شادی میں رقص کرتی دیکھی جاسکتی ہیں ،

تفصیلات کے مطابق معروف ادکار اور ہدایتکار جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی اور سنہ 1970 سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ اداکار سلیم شیخ   کی بیس سالہ بیٹی نشمیہ شیخ   کی خاندان کی کسی تقریب میں ڈانس کرتےہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس  میں وہ بھارتی گانا "ڈانس میری رانی ” پر رقص کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثنا جاوید کے غیرمناسب رویے پر کھڑا ہونے والا تنازع شدت اختیار کرگیا

مومل شیخ کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا، مداح ناراض

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

 

53 سالہ سلیم شیخ  کی شادی نوشین شیخ سے سنہ 1999 میں لاہور میں ہوئی تھی ، سلیم شیخ کی اہلیہ تو ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں اور ان کی بیٹی نشمیہ  شیخ بھی اداکاری کی فیلڈ میں نہیں دیکھی گئی ہیں تاہم خاندانی ذرائع کا کہنا ہے  نشمیہ جلد اداکاری کا آغاز کریں گی ۔

واضح رہے کہ سلیم شیخ کی فیملی کے کئی افراد پہلی ہی پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں  جن میں شہزاد شیخ اور شہروز سبزواری قابل زکر ہیں

متعلقہ تحاریر