دل کا دورہ پڑنے والے فٹبالر نے دو گول داغ دیئے

ڈنمارک کے فٹبالر ایرکسن کو 9 مہینے پہلے فن لینڈ کیخلاف میچ میں دل کا دورہ پڑا تھا، ہفتے کو انہوں نے دوبارہ انٹرنیشنل فٹبال میں قدم رکھ دیا۔

ڈنمارک کے مڈفیلڈر کرسچین ایرکسن کی بین الاقوامی فٹبال میں واپسی ہوگئی ہے، انہوں نے ہفتے کے روز نیدرلینڈ کے خلاف دوستانہ میچ کھیل کر دوبارہ فٹبال کے میدان میں انٹری دی ہے۔

ایرکسن کو 9 مہینےپہلے دل کا دورہ پڑا تھا، انہوں نے نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے پہلے دو منٹ میں ہی گول داغ دیا۔

ایرکسن یورو 2020 ٹورنامنٹ میں فن لینڈ کے خلاف میچ کھیل رہے تھے کہ جب انہیں دل کا دورہ پڑا۔

ان کے دل میں آئی سی ڈی ڈیوائس نصب کی گئی ہے، صحت کے اس مسئلے کی وجہ سے انٹر میلان کلب نے ان کا معاہدہ ختم کردیا تھا۔

تیس سالہ فٹبالر نے بعد ازاں پریمیئر لیگ میں برینٹ فورڈ کی ٹیم سے معاہدہ کیا اور فروری میں بیز کی ٹیم سے کھیل کر ڈیبیو کیا۔

ایرکسن 2010 سے ڈنمارک کی ٹیم سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے دو ورلڈکپ، دو یوئیفا یورو کوالیفائر، کرین کپ اور یورو ٹورنامنٹ 2020 میں ڈنمارک کی نمائندگی کی۔

ڈنمارک کی ٹیم کل (منگل کو) سربیا کے خلاف ایک دوستانہ میچ کھیلے گی اور 2022 کے فیفا ورلڈکپ کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔

متعلقہ تحاریر