پشاور میں غیرملکی سستے سامان کی مشہور ستارہ مارکیٹ منفرد اور مثالی

افغان بارڈر سے ملحقہ ستارہ مارکیٹ میں مقامی انڈسٹری کے سامان کے ساتھ چائنہ اور یورپی ممالک کا سامان سستے داموں دستیاب ہے، خریداری کے لیے ملک بھر سے گاہک آتے ہیں۔

پشاور کی غیرملکی سامان کی سب سے مشہور ستارہ مارکیٹ ، جہاں پاکستان بھر سے خریدار سامان خریدنے کے لیے اس مارکیٹ کا رخ کر کرتے ہیں۔

افغان بارڈر کے سنگم پر واقع  مشہور کارخانوں بازار کے نام سے ایک بڑی مارکیٹ آباد ہے جس میں 10 ہزار کے قریب دُکانیں آباد ہیں۔ یہاں پر ہر چیز کیلئے تقریباً ایک مارکیٹ بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے والا عادی مجرم نکلا

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی سیکورٹی پر بیک وقت 343 اہلکار تعینات

پرانے زمانے میں پشاور حیات آباد میں انڈسٹریل زون کے قیام کے بعد ان انڈسٹریل کے پراڈکٹس کو گاہک کے سامنے پیش کرنے کیلئے مقامی سطح پر چھوٹی چھوٹی دُکانیں بنائی گئی جو بڑی مارکیٹوں کی شکل اختیار کر گئی ہیں اسی لیے اس کو کارخانوں مارکیٹ بھی کہا جاتا ہے۔

صوبائی دار الحکومت پشاور کے کارخانوں مارکیٹ میں غیر ملکی سامان کیلئے مشہور مارکیٹ ستارہ مارکیٹ ہے جہاں ملکی اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ چائنہ اور یورپی ممالک کی اشیاء اور سامان بآسانی دستیاب ہیں۔

اس مارکیٹ میں زیادہ تر مختلف ممالک کا سامان بزریعہ پاک افغان بارڈر آتا ہے جبکہ صوبہ خیبر پختون خوا کے علاوہ پنجاب اور ملک کے دوسرے حصوں سے گاہک اس مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ لوگ دور دراز کے علاقوں کو سفر کرکے یہاں آتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو ہم تک آنے کا فائدہ ہو ، اس لیے ہم سامان سستے داموں فروخت کرتے ہیں ، ہم اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ ہماری مارکیٹوں تک آسانی سے رسائی کے لیے ذرائع آمدورفت کو بہتر بنایا جائے تاکہ دور سے آنے والے گاہکوں کو سفری پریشان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ تحاریر