پاکستان کے 77 فیصد کاروباری ادارے کورونا میں فعال رہے

میٹا نے پاکستان سمیت 30 ممالک میں چھوٹے کاروباری اداروں کی معاشی صحت سے متعلق رپورٹ جاری کردی، صرف 10 فیصد نے مالی مدد حاصل کی۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی، میٹا نے پاکستان سمیت 30 ممالک میں چھوٹے کاروباری اداروں کی معاشی صحت سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کووڈ۔19 کی وجہ سے پانچ میں سے ایک چھوٹے کاروبار ی ادارے کو بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کیلیے کوشاں

میٹا نے خواتین کے تحفظ کیلیے دو نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

پاکستان میں 77 فیصد چھوٹے کاروباری ادارے عالمی وبا کے دوران بھی فعال رہے۔ اِن میں سے 52 فیصد کی سیلز میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس ماہ کمی جبکہ 26 فیصد کی سیلز میں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان میں اس وقت فعال 10 فیصد اینٹرپرائزز نے کہا کہ انہوں نے کووڈ۔19 کے آغاز سے نقد گرانٹ یا قرض کی صورت میں مالی امداد حاصل کی ہے جو کہ عالمی اوسط 21 فیصد کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

اسی طرح 44 فیصد چھوٹے کاروباری اداروں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے نتیجے میں انہوں نے اپنی افرادی قوت میں کمی کی ہے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان اور دُنیا بھر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی چھوٹے اداروں کی معاشی بحالی میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔

گزشتہ ماہ تقریباً 49 فیصد اداروں نے اپنی سیلز کا کم از کم 25 فیصد حصہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل کیا۔

میٹا پاکستان اوردُنیا بھر میں ایس ایم ایز(SMEs) کی بحالی اور ترقی کے لیے تربیت اور تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ تحاریر