اداکارہ نادیہ حسین نے ول اسمتھ کے تھپڑ کو درست قرار دیدیا
بطور مزاحیہ اداکار اسٹیج پر ایک بیمار انسان کو اسکی جسمانی حالت کے حوالے شرم دلانے والا مذاق کرتی ہوں، تو مجھے کسی بھی نتیجے کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہنا چاہیے، نادیہ حسین

کئی صلاحیتوں کی مالک اداکارہ نادیہ حسین نے آسکر ایوارڈز کے دوران اداکار ول اسمتھ کی جانب سے اداکار کرس راک کو مارے گئے تھپڑ کی حمایت کردی۔
اداکار ول اسمتھ نے گزشتہ روز آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اپنی اہلیہ جاڈا پنکٹ اسمتھ کے گنج پن کا مذاق اڑانے پراداکار کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
آسکر کی تقریب میں اہلیہ کا مذاق اڑانے پر اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو تھپڑ مار دیا
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری فرش پر کیوں آگئیں؟
اداکارہ نادیہ حسین خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بطور مزاحیہ اداکار اسٹیج پر ایک بیمار انسان کو اسکی جسمانی حالے کے حوالے شرم دلانے والا مذاق کرتی ہوں، تو بہتر ہے کہ مجھے کسی بھی نتیجے کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہنا چاہیے!!!اخلاق باختہ لطیفے بہت ہوگئے! لوگوں کے جذبات کے بارے میں حساس ہونا سیکھیں۔
I make a sick body shaming joke as a COMEDIAN on stage, I better be ready to face whatever the consequences might be!!!
ENOUGH IS ENOUGH of below the belt jokes!!!!
Learn to be sensitive to people’s emotions!!#WillSmith #Oscars #AcademyAwards2022— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) March 28, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز پیش آئے افسوس ناک واقعے کے بعد ول اسمتھ نے پرنم آنکھوں کے ساتھ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرتے وقت اپنی تقریر میں اپنی حرکت پر معافی مانگی تھی ۔انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں ول سمتھ نے کہا کہ تشدد کسی بھی شکل میں زہریلا اور تباہ کن ہے۔
View this post on Instagram
ول اسمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں میرا رویہ ناقابل قبول تھا جس کی کوئی توجیہہ پیش نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے متعلق مذاق تو عام بات ہے مگر جیڈا کی طبی حالت پر مذاق میری برداشت سے باہر تھا اور ایسے میں پھر میں نے جذبات میں ردعمل دیا۔
Chris Rock made a joke about Will Smith’s wife, Jada being in "G.I. Jane” because of her bald head.
Will Smith went up to the stage, and slapped Chris Rock.pic.twitter.com/2BSVxERB6E
— LetsOTT Global (@LetsOTT) March 28, 2022
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسکرز فلم اکیڈمی نے ول سمتھ کے اس فعل کی مذمت کی اور اس معاملے پر باقاعدہ نظرثانی کا اعلان کیا۔اکیڈمی نے کہا کہ وہ اپنے قواعد کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور پھر یہ دیکھے گی کہ قواعد کے مطابق اس کی کیا سزا بنتی ہے۔ اکیڈمی کے مطابق ول اسمتھ کو سٹینڈرڈ آف کنڈکٹ کیلیورنیا کے قانون کے تحت اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔









