کورونا وبا کیخلاف پاکستان نے موثر کارکردگی دکھائی، اقوام متحدہ

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی وبا سے نمٹنے کیلیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یو این ڈی پی کی رپورٹ شائع ہوگئی۔

اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کورونا کی عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں بہتر کارکردگی دکھائی۔

ڈان اخبار نے آج یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلیپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی شائع کردہ رپورٹ کو شامل اشاعت کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاؤ یونیورسٹی کا لمپی اسکن ڈیزیز کی  فوری ویکسین  بنانے کا اعلان

ٹینس چھوڑ دوں گا، کورونا ویکسین نہیں لگواؤں گا، نوواک جوکووچ

رپورٹ کے مطابق 23 مارچ 2022 تک ملک میں 40 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کے اخراجات ملک میں شعبہ صحت کے مجموعی اخراجات کا 13.95 فیصد تھے۔

یو این ڈی پی نے پاکستان کو گرین زون ممالک میں شامل کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ پاکستان کا نظامِ صحت اضافی بوجھ برداشت کرسکتا ہے۔

پاکستان میں کورونا رسک کی شرح 5.3 ہے جسے بلند سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان میں ممکنہ طور پر آبادی کے لحاظ سے ویکسین کی فراہمی 112.25 فیصد کے تناسب سے ہوگی۔

دوسری طرف آبادی کے 107.15 فیصد کے حساب سے پاکستان ویکسین کی خوراکیں وصول کر چکا ہے۔

ویکسین کی خوراک کی اوسط عالمی قیمت 2 سے 40 ڈالر ہے۔

متعلقہ تحاریر