کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 فوجی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے فوجیوں میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان (پائلٹ)، میجر سعد نعمانی (کو پائلٹ)، میجر فیضان علی، این/سب سمیع اللہ خان (فلائٹ انجینئر)، حوالدار محمد اسماعیل (کریو چیف) اور محمد جمیل (گنر) شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے اقوام متحدہ کے مشن آف کانگو میں تعینات پاک فوج کے ایوی ایشن یونٹ کے 6 افسران اور جوان منگل کو ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایوی ایشن یونٹ 2011 سے اقوام متحدہ کے مشن کانگو میں امن کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ کی میری ٹائم ایکسرسائز سی اسپارک 2022 اختتام پذیر

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی میں ترین گروپ کا کردار اہم

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر کانگو میں ایک جاسوسی کے مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے ۔ تاہم حادثے کی ابھی تک وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر میں امن مشن کے آٹھ فوجی جوان سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی افسر اور تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ روس اور سربیا کا ایک ایک افسر بھی جاں بحق ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے فوجیوں میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان (پائلٹ)، میجر سعد نعمانی (کو پائلٹ)، میجر فیضان علی، این/سب سمیع اللہ خان (فلائٹ انجینئر)، حوالدار محمد اسماعیل (کریو چیف) اور محمد جمیل (گنر) شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ عالمی امن اور سلامتی کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے افواج پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ کررہی ہے۔

اداکار فیروز خان نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی امن اور استحکام کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

متعلقہ تحاریر