ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس، اپوزیشن کیساتھ معاہدے کی توثیق
وفاقی وزرا امین الحق اور فروغ نسیم نے استعفے پیش کردیئے، گزشتہ رات اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی توثیق کردی گئی۔

کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کی توثیق اور تصدیق کر دی ہے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے تحت اپوزیشن سے معاہدے کیلیے رابطہ کمیٹی سے توثیق کی ضرورت تھی۔
گزشتہ رات اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ ہوا جسے رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم کے ساتھ سیاسی اتحاد کی تردید کردی
اتحادی حکومت کیساتھ نہیں رہے،اعلان میں ایک آدھ دن لگے گا،فضل الرحمٰن
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیراعظم عمران خان کا اپنے استعفے بھیج دیئے ہیں۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر وفاقی وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کیا۔
Copy of Resignations MQM Ministers,,,,#NoConfidence #MQMbackwithPPP #PTIGovernment #PMLN pic.twitter.com/WTxRKuO5OM
— Rana Tariq (@RanaTariq31) March 30, 2022
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نسرین جلیل، محفوظ یار خان، کہف الوریٰ، حمید ظفر، شکیل احمد، ارشد حسن، ارشاد ظفیر اور ڈاکٹر قادر خانزادہ شامل تھے۔
ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز میں ہونے والے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔
اسلام آباد میں موجود عامر خان، وسیم اختر، کنور نوید جمیل، امین الحق، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف نے ویڈیو کے لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔









